چیتے کے نومولود بچوں کو نئی زندگی مل گئی

چیتے کے نومولود بچوں کو نئی زندگی مل گئی

کمبوڈیا میں ایک چڑیا گھر کے ملازمین نےچیتے کے اُن دو بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیے ہے جنہیں ایک ماہی گیر نے بچایا جن کی اُنھیں تیزی سے بلندہونے والے سیلابی پانی کے باعث چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے قائم مرکز کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو تین ہفتے قبل مرکزی کندل صوبے سے برآمد کیا گیا تھا۔ اُن کا کہنا ہے کہ ماہی گیر چیتے کے تین نومولود بچوں کو اُن کے مرکز پر لے کر آیا تھا لیکن ان میں سے ایک اتوار کے روز مرگیا۔ تاہم زندہ بچ جانے والے پِلے صحت مند ہیں اور اُن کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

مرکز کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں پلے اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ وہ ایک مہربان شخص کے ہاتھ لگے جس نے اُنھیں بچایا۔ ایک عہدے دار کے بقول چیتے کے بچے کئی ہفتوں کے بعد خود خوراک کھانے کے قابل ہو سکیں گے اس لیے وہ رات کو اپنے گھر پر ہر چند گھنٹوں کے بعد سرنج کے ذریعے انھیں دودھ پلاتا ہے۔ ’’میں چیتے کے ان پلوں کو اپنے بچوں کی مانند سمجھتا ہوں۔ جب اُنھیں یہاں لایا گیا تب سے مجھے ان سے محبت ہوگئی ہے اس لیے میں نے چڑیا گھر کے مینیجر سے کہا کہ وہ مجھے ان کی دیکھ بھال کرنے کی اجازت دے۔‘‘

چڑیا گھر کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جب یہ پلے جوان ہوجائیں گے تو وہ بھی یہاں موجود چھ دوسرے چیتوں کے گروپ میں شامل ہوجائیں گے۔