اوول ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح، ٹیسٹ سیریز برابر

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق۔ فائل فوٹو

پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے ہرا کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو، دو سے برابر کر دی۔

اتوار کو اوول میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن میزبان ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 542 رنز کے جواب 253 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور مہمان ٹیم کے خلاف صرف 39 رنز کی برتری حاصل کر سکی۔

پاکستان نے یہ ہدف بغیر نقصان کے حاصل کرتے ہوئے میچ میں فتح اپنے نام کی اور سیریز برابر کردی۔

انگلینڈ نے اس ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 328 رنز بنائے تھے اور یہ اسکور بھی وہ معین علی کی شاندار سینچری کی بدولت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

اس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 542 رنز اسکور کیے۔ اس میں یونس خان کے 218 اور اسد شفیق کے 109 انفرادی رنز بھی شامل تھے۔

گزشتہ میچوں کی نسبت اس میچ میں پاکستان کے باولروں نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔

سہیل خان نے مجموعی طور پر چھ، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے پانچ، محمد عامر نے دو اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 75 رنز سے جیتا تھا جب کہ انگلینڈ نے دوسرا میچ 330 اور تیسرا 141 رنز سے جیتا تھا۔