پاکستان کی بیٹنگ لائن ہدف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
واشنگٹن —
جنوبی افریقہ نے چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کو 28 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی ہے۔
جمعے کو ابو ظہبی میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن ہدف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی اوپنرز نے قومی ٹیم کو ایک عمدہ آغاز فراہم کیا اور احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 74 رنز بنائے۔ لیکن بعد میں آنے والے بلے باز اس عمدہ شراکت کی بنیاد پر رنز کی عمارت کھڑی کرنے میں ناکام رہے۔
کپتان مصباح الحق 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے لیکن ان کے یہ رنز بھی پاکستان کے کام نہ آسکے۔ قومی ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے صہیب مقصود نے 54 گیندوں پر 56 رنز بنائے جب کہ احمد شہزاد 43 رنز بنا کے نمایاں رہے۔
جنوبی افریقی بالر ڈیل اسٹین نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کا عمدہ بنیاد فراہم کیا جسے ان کے بعد آنے والے بلے بازوں نے مزید مستحکم کیا۔
ہاشم آملہ نے 46 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور محمد حفیظ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ لی۔
آج کے میچ میں فتح کے بعد جنوبی افریقہ پانچ میچوں کی سیریز 1بھی -3 سے جیت گیا ہے۔ سیریز کا آخری میچ پیر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹی20 میچز بھی کھیلیں گی۔