150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی اسپنرز کو جم کر نہ کھیل سکے اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش میں وکٹیں گنواتے رہے۔
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔
ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تاہم ناصر جمشید اور کامران اکمل کی شراکت داری نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں نے بالترتیب 55 اور 32 رنز بنائے۔
عالمی کپ میں پہلی مرتبہ آل راؤنڈر عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے 22 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں قیمتی اضافہ کیا۔
آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بلے باز پاکستانی اسپنرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور رنز بنانے کی شرح بہتر کرنے کی کوشش میں وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔
مقررہ 20 اوورز میں آسٹریلیا کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی جس میں مائیک ہسی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ، رضا حسن نے دو، دو جب کہ سعید اجمل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
رضا حسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔