تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پیر کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت پر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
سیریز ایک، ایک سے برابر ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ شارجہ ہی میں کھیلا جانے والا پہلا میچ آسٹریلیا نے چار وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ ابوظہبی میں پاکستان نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی دوسرے میچ سے قبل کمر میں تکلیف کے باعث ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے تاہم اس آخری معرکے کے لیے انھیں ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
پاکستانی باؤلروں اور خصوصاً اسپنرز نے مخالف ٹیم کو دونوں میچوں میں خاصی مشکلات سے دوچار کیے رکھا جب کہ دوسرے میچ میں اس کے بلے باز بھی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔
تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔