اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا ہے۔
منگل کی شب اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے احاطۂ عدالت سے عمران خان کی گرفتاری پر وکلا کی جانب سے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں صورتِ حال کشیدہ ہے۔ ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کے پیشِ نظر ملک پورے ملک میں انٹر نیٹ سروسز معطل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جب کہ سوشل میڈیا سروسز بھی معطل کی جا رہی ہیں۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صورتِ حال کے پیشِ نظر 10 مئی کو اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل مشتعل مظاہرین راولپنڈی میں فوجی ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں بھی داخل ہو گئے تھے۔
لاہور میں بھی حالات خراب ہیں اور مشتعل مظاہرین نے لاہور چھاؤنی میں واقع کور کمانڈر ہاؤس پر بھی دھاوا بول دیا ہے۔لاہور کینٹ میں فوج کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا ۔
مشتعل مظاہرین نے کور کمانڈرز ہاؤس کے اندر توڑ پھوڑ کی ہے جب کہ کئی گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کر گئے ہیں۔ لاہور میں مظاہرین کور کمانڈر ہاؤس میں داخل ہو گئے ہیں اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ کور کمانڈر ہاؤس میں کھڑی گاڑیاں اور عمارت کے شیشے توڑ دیے گئے ہیں۔ مزید بتا رہے ہیں لاہور سے ہمارے نمائندے ضیاء الرحمان۔#ImranKhan pic.twitter.com/2Ce1AUh1rs
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
لاہور میں فوجی قافلے پر پتھراؤ
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے لاہور کے مال روڈ پر فوجیوں کے قافلے پر پتھراؤ کیا ہے۔#VOAUrdu #ImranKhan #Lahore pic.twitter.com/t2ZtWQIIn7
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس نذرِ آتش ہونے کے مناظر
Your browser doesn’t support HTML5
عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے یا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احاطۂ عدالت سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری پر نوٹس لیتے ہوئے اعلٰی حکام کو عدالت میں طلب کیا تھا۔
مشتعل مظاہرین جی ایچ کیو میں داخل
پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان اور حامی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی میں واقع پاکستان فوج کے ہیڈ کوارٹر %27جی ایچ کیو%27 میں داخل ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نعرے بازی کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کر رہے ہیں۔#ImranKhanArrest #GHQ #UrduVOA pic.twitter.com/6K8fxuGNFO
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
ملک بھر میں پی ٹی آئی کا احتجاج
سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں سے احتجاج کے مناظر دیکھیے اس ویڈیو میں۔#VOAUrdu #ImranKhan #Protest pic.twitter.com/BQ0lRZGLMK
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
عمران خان کی گرفتاری کے لیے حکومت نے نیب پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا: رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری بہتر انداز میں عمل میں لائی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری القادر ٹرسٹ میں ہوئی جس میں 60 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔ یہ رقم قوم کی امانت تھی۔
رانا ثناء اللہ کے بقول نیب نے عمران خان کو شاملِ تفتیش ہونے کے متعدد مواقع دیے لیکن عمران خان پیش نہیں ہوئے اور اسی وجہ سے اُن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ توشہ خانہ کے تحائف چوری کر کے بیرونِ ملک بیچنے کے بھی شواہد موجود ہیں۔
لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں مظاہرین توڑ پھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی اور لوگ چیزیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک شخص کور کمانڈر ہاؤس میں رکھا مور بھی اٹھا لایا۔#VOAUrdu #Lahore #ImranKhan pic.twitter.com/NUxDh3Nn1I
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
یہ سیاست نہیں بلکہ دہشت گردی ہے: نگراں وزیرِ اعلٰی پنجاب
نگراں وزیرِ اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے ہنگاموں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں بلکہ سراسر دہشت گردی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ شرپسندی میں ملوث ہر شخص کو سزا دی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔
This is not Politics, it’s sheer terrorism. My promise to the Nation that we will not spare a single one who is involved in this attack on the state of Pakistan
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 9, 2023
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ میں بھی احتجاج ہو رہا ہے۔ پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کر رہی ہے جب کہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔#VOAUrdu #Imrankhan #Quetta pic.twitter.com/GnipWMplGe
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
عمران خان کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کیسے ہوئی؟ تفصیلات بتا رہے ہیں ہائی کورٹ میں موجود ہمارے نمائندے عاصم علی رانا#ImranKhanArrest #IslamabadHighCourt #VOAUrdu pic.twitter.com/XPIpk88cah
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
عمران خان کو کیسے گرفتار کیا گیا؟
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے کیسے گرفتار کیا گیا؟ دیکھیے اس ویڈیو میں۔#VOAUrdu #ImranKhan #Arrest pic.twitter.com/ETDZ8CZRUd
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کا احتجاج
سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں سے احتجاج کے مناظر دیکھیے اس ویڈیو میں۔#VOAUrdu #ImranKhan #Protest pic.twitter.com/BQ0lRZGLMK
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023