واشنگٹن —
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کواتوار کے دن نیو یارک کے ایک اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انکے معمول کے معاءنے کے دوران خون میں کلاٹ دریافت کیے۔ ہیلری کلنٹن کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں اڑتالیس گھنٹوں تک زیر معائنہ رکھا جائیگا۔
ہیلری کلنٹن کے آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انکے خون میں کلاٹ کچھ ہفتوں پہلے انکے چکرا کر گرنے کے بعد بنے۔ بیان کے مطابق ڈاکٹر انکی صحت کے بارے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرِیں گے۔ ہیلری کلنٹن کو دسمبر کے پہلے ہفتے کے بعد سے پنلک میں نہیں دیکھی گئی ہیں۔
ہیلری کلنٹن کے ترجمان فلپ رینز نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔ اس سے پہلے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ جمعرات سے اپنے سرکاری فرائض انجام دینا شروع کریں گی۔ اس سے پہلے ہیلری کلنٹن نے اپنی بیماری کی وجہ سے اپنا بیرونی دورہ منسوخ کردیا تھا۔ دفتر خارجہ اور انکے ڈاکٹروں کے مطابق وہ معدہ میں وائرس کے باعث جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گر گئی تھیں جسکی وجہ سے انکے سر میں چوٹ بھی آئی تھی۔
ہلری کلنٹن صدر اوباما کی اگلی کابینہ میںشامل نہیں ہونگی۔ انکی جگہ صدر اوباما نے سینیٹر جان کیری کو وزیر خارجہ کے لیے نامزد کیا ہے جو کۃ اندازوں کے مطابق باآسانی سینیٹ سے منظور ہو جائنگے۔ ہیلری کلنٹن کو دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخاب کے لیے ایک مظبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔