چین کی ایک کاروباری شخصیت نے شراب کی ایک بوتل تقریباً دو لاکھ ڈالرز میں خریدنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے کے حکام نے پیر کے روز بتایا کہ 62 سالہ ’’ڈالمور سنگل مالٹ وہسکی‘‘ کی یہ بوتل چھ ماہ سے نمائش کے لیے رکھی تھی اور اس کے خریدار نے 80 ہزار ڈالر بیعانہ کے طور پر ادا کر دیے۔
ڈالمور کمپنی کی نایاب شراب کے شعبے کے ایک ڈائریکٹر نے بتایا یہ دنیا میں اس ذائقے کی پائی جانے والے 12 نایاب اقسام میں سے ایک ہے۔ اس کے اجزائے ترکیبی میں شہد، کھٹے مالٹے، کافی اور ترش چاکلیٹ شامل ہیں۔
لیکن خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ شراب کی اس بوتل کا نیا مالک شاید یہ ذائقہ چکھ نہ سکے کیونکہ نایاب شراب کے خریداروں میں سے 40 فیصد اسے پینے کے بجائے سرمایہ کاری کے لیے خریدتے ہیں۔