چین کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقون میں ہونے والی تباہی کے دوران 115 افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔
چین میں سیلاب اور سمندری طوفان سے کم از کم 105 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ 115 کی تلاش جاری ہے۔
سرکاری خبرساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق شہری اُمور سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں شمال مشرقی صوبہ لائی اونگ اور جنوبی صوبہ گوانڈونگ میں ہوئیں، جن کی تعداد بالترتیب 54 اور 22 ہے۔
چین کے شمال مشرقی صوبوں جیلن اور ہیلونگ جیانگ میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کا سامنا ہے، اور اطلاعات کے مطابق تاحال مجموعی طور پر 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
لائی اونگ اور جیلن میں 103 افراد لاپتہ ہیں۔
اُدھر چین کے جنوبی علاقے میں سمندری طوفان سے زیادہ تباہی صوبہ گوانڈونگ میں ہوئی جہاں 22 افراد ہلاک اور آٹھ لاپتا ہو گئے۔ اس طوفان سے قریب کے علاقوں میں بھی 11 افراد ہلاک ہوئے۔
سیلاب اور طوفان سے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جب کہ سینکڑوں گھروں کے علاوہ اور زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچا۔