چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژینہواکے مطابق ملک میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کم از کم 70 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
ژینہواکے مطابق شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے49 افراد ہلاک اور اطلاعات کے مطابق21زخمی ہو گئے ہیں ۔
چین میں آفات سے ہونے والے نقصانات کوکم کرنے کے قومی ادارے ’ نیشنل ڈیزاسٹر ریڈکشن کمیشن‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ملکی معیشت کو تقریباًایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
کمیشن کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث تین لاکھ افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔
خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈپریس کے مطابق گذشتہ ماہ چین میں بارشوں کے باعث 260 لوگ ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔