ایشین گیمز کے منتظمیں کھیلوں کے مقابلوں میں شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں کیونکہ بہت سے مقابلوں کے دوران اسٹیڈیم خالی ہی پڑے ہیں۔
جنوبی شہر گوانگزہو (Guangzhou ) میں عہدیداروں نے پیر کے روز کہا ہے کہ کھیل کے میدانوں کو تماشایوں سے بھرنے کے لیے چار لاکھ اضافی ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیدار خاص طور پر بہت پریشان ہوئے کیوں کہ بعض افتتاحی میچوں کو دیکھنے کے لیے صرف 500 تک تماشائی میدان میں آئے۔ اُنھوں نے کہا کہ جس نے بھی ٹکٹ خریدنے کی کوشش کی اُسے بتایا گیا کہ یہ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔
کھیلوں کے منتظمیں نے کہا ہے یہ مشکل صو رت حال اس لیے پیش آئی کیوں کہ ایسے کاروباری ادارے جنہوں نے بہت بڑی تعداد میں ٹکٹ خرید لیے تھے ،لیکن اُنھیں تقسیم کرنے میں ناکام رہے۔