شکاگو شہر ماضی میں بھی اس نوعیت کی فائرنگ کے کئی واقعات کا سامنا کرچکا ہے۔
واشنگٹن —
امریکہ کے شہر شکاگو میں جمعرات کی شب پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں تین سالہ بچے سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
شکاگو کے محکمہ پولیس کی ترجمان نے جمعے کو ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جار ی ہیں لیکن تاحال کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس ابتدائی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جرائم پیشہ گروہوں کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
شکاگو کے مقامی اخبارات کے کہنا ہے کہ فائرنگ جمعرات کی شب سوا دس بجے ایک باسکٹ بال کورٹ میں کی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے بچے سمیت چار افراد کی حالت نازک ہے لیکن پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
شکاگو شہر ماضی میں بھی اس نوعیت کی فائرنگ کے کئی واقعات کا سامنا کرچکا ہے۔ رواں ہفتے ہی منظرِ عام پر آنے والی 'ایف بی آئی' کی ایک رپورٹ کے مطابق 2012ء کے دوران میں شکاگو میں 500 سے زائد افراد کو قتل کیا گیا جو امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں خاصی بلند شرح ہے۔
'ایف بی آئی' کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے 12 ماہ کے دوران میں نیویارک جیسے شہر میں 419 افراد قتل ہوئے جس کی آبادی شکاگو سے تین گنا ہے۔