چیری کے شگوفے: سیاحوں کی دلچسپی

  • مدثرہ منظر
بعض سیاحوں کو تو یہ بھی علم نہیں تھا کہ مارچ کے مہینے میں معمول سے زیادہ سرد درجہٴ حرارت کے باعث چیری کے وہ شگوفے ابھی پھوٹے ہی نہیں جو 100سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے جاپان نے امریکہ کو تحفتاً دیے تھے
امریکی دارالحکومت میں جیفرسن میموریل اور اس کے قریب ہی ’ٹائیڈل بیسن‘ جیسے یادگار مقامات کی سیر کو آنے والے سیاحوں کا استقبال، برف باری اور پھر بارش نے کیا۔

فوٹوگرافر، جوڈی ینگ برف باری کا سن کر پوٹامک دریا کے کنارے پہنچیں، تاکہ چیری کے برف سے ڈھکے شگوفوں کو کیمرے کی آنکھ میں اتاریں، مگر اس کی بجائے اُنھیں بارش ملی۔

اُن کے الفاظ میں، ’میں یہاں آئی تاکہ چیری کے خوبصورت شگوفوں کو برف سے ڈھکا دیکھوں، اور نہیں تو کلیاں ہی مل جائیں، مگر مجھے بارش ہی ملی‘۔

بات یہ ہے کہ بہار کی چھٹیوں میں واشنگٹن ڈی سی سیر کو آئے اسکولوں کے طلبہ کو بھی مایوسی ہوئی۔

بعض کو تو یہ بھی علم نہیں تھا کہ مارچ کے مہینے میں معمول سے زیادہ سرد درجہٴ حرارت کے باعث چیری کے وہ شگوفے ابھی پھوٹے ہی نہیں جو 100سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے جاپان نے امریکہ کو تحفتاً دیے تھے۔


تفصیل سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

Your browser doesn’t support HTML5

چیری کے شگوفے اور سیاحوں کی آمد