عدالت نے 55 سالہ یم یوریئم کو 1996 سے 2004ء کے دوران وزارت صحت کی طرف سے لائسنس حاصل کیے بغیر ایک کلینک چلانے، دانستہ طور پر لوگوں کو ایچ آئی وی کا شکار بنانے کے جرم میں سزا سنائی۔
کمبوڈیا میں اس غیر مستند ڈاکٹر کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جس نے ایک ہی سرنج کو متعدد بار استعمال کر کے لوگوں کو جان لیوا بیماری ایڈز کے وائرس کا شکار بنایا۔
بٹامبانگ کی عدالت نے 55 سالہ یم یوریئم کو 1996 سے 2004ء کے دوران وزارت صحت کی طرف سے لائسنس حاصل کیے بغیر ایک کلینک چلانے، دانستہ طور پر لوگوں کو ایچ آئی وی کا شکار بنانے کے جرم میں سزا سنائی۔
یم کوریئم پر 1200 ڈالر سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں بطور معالج کام نہیں کر سکے گا۔
اس کے کلینک سے 119 افراد کو ایچ آئی وی کا مرض لاحق ہوا اور ان تمام افراد سے گزشتہ سال کی گئی تفتیش کے دوران ہی اس امر کا انکشاف ہوا تھا۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ علاقے میں طبی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے مشہور تھا۔