ایونٹ میں ملک کے 21 نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ ’فیشن پاور ہاؤس‘ کے نام سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کے 8 نامور ڈیزائنروں نے شرکت کی
کراچی میں تین دنوں تک رونقیں بکھیرنے والا برائیڈل شو جسے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ کا نام دیا گیا تھا، اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایونٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو انگنت نئے ‘دلکش‘ دیدہ زیب اور خوبصورت برائیڈل ڈیزائن دیکھنے کو ملے۔ مجموعی طور پر ملک کے21 نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنروں کے ساتھ ساتھ ’فیشن پاور ہاؤس‘ کے نام سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کے 8نامور ڈیزائنرز نے شرکت کی۔
ہر روز 7 ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش ہوئی جن میں نومی انصاری، دیپک پاروانی، حسن شہریار یاسین، ندا ازور، زینب چھوٹانی، آمنہ یاسمین (منصور اکرم)، ثناء عباس، ککی کونسپٹ، ٹینا درانی، ظہیر عباس، سومل ہالیپوٹو، عظمی بابر، رانی امان، یاسمین زمان، فراز منان، آصفہ نبیل، تبسم مغل، نعمان عارفین اور مفراح شامل تھے جبکہ ’فیشن پاور ہاؤس‘ میں عمر سعید، کامیار روکنی، ماہین کاردار، شمائل انصاری، ایلان اور ثناء سفیناز شامل ہیں۔
فیشن ویک کے انعقاد میں ’ہم نیٹ ورک‘ پیش پیش تھا، جبکہ ایونٹ کی کوریوگرافی حسن شہریار یاسین کے ذمے تھی، جبکہ ایونٹ کو تصویروں کی زبانی پیش کرنے میں فیصل فاروقی، احسن قریشی اور حارث عثمانی پیش پیش رہے۔
ڈیزائنر ظہیر عباس کے کلیکشن کو ’جشن جاناں‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔ اس کلیکشن کے رنگ اور اس کے منفرد ڈیزائن دھوم مچا گئے۔ ایونٹ کے دوسرے دن ایک اور مشہور ڈیزائنر سومل ہالیپوٹو کا انتخاب ’رونق‘ نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ انہوں نے پہلی بار برائیڈل کیٹیور ویک میں شرکت کی اور اپنا کلیکشن سامنے لائیں۔
ریفلیکشنز ۔۔۔یہ ٹائیٹل دیا گیا تھا مشہور ڈیزائنر عظمیٰ بابر کے کلیکشن کو۔ ’ریفلیکشنز‘ مہندی سے ولیمے تک ۔۔شادی کی تمام تقریبات کی بھرپور عکاسی لئے ہوئے تھا۔ عروسی ملبوسات میں اس کو کوئی جوڑ نظر نہیں آتا۔
سرخ‘ گلابی‘ سبز اور سنہری رنگوں کا حسین امتزاج رانی امان کے ملبوسات میں نظر آیا۔ شو کے تمام حاضرین نے اسے بھرپور انداز میں پذیرائی بخشی۔
اس کے علاوہ جن دیگر ڈیزائنرز نے اپنے اپنے کلیکشن پیش کئے ان میں علی ذیشان، یاسمین زمان، عمر سعید شمائل انصاری، فراز منان اور ایلان بھی شامل ہیں۔ مشہور فیشن برانڈ ’ہاؤس آف کامیار روکنی‘ کے بھی عروسی ملبوسات کی نمائش ہوئی۔
نکی اینڈ نینا نے زردوزی، وسلی اور کارچوپ کے خوبصورت استعمال سے سجے عروسی ملبوسات ناظرین کے سامنے پیش کئے، جبکہ پاکستان کی معروف ڈیزائنرز ثناء سفیناز نے بھی اپنا عروسی انتخاب پیش کیا۔
ہیئر اینڈ میک اپ شو
برائیڈل کیٹیور ویک کا ایک منفرد پہلو میک کپ آرٹسٹ صبا انصاری کے ذریعے ترتیب پانے والا ’ہیئر اینڈ میک اپ شو‘ بھی تھا۔ یہ شو دیکھ کر بہت سے ناظرین حیرت میں پڑ گئے۔ بہت سے ہیئر اسٹائل انتہائی شاندار اور دلچسپ ثابت ہوئے۔