کوئٹہ: بم دھماکے میں 25 افراد زخمی

فائل

مقامی پولیس حکام نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ دھماکے میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ادھر، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے

بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے پرنس روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا ایک تندور کے سامنے کھڑی سائیکل میں ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس حکام نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ادھر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

دھماکا اتنا تیز تھا کہ قریب کھڑی کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ کچھ کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈوائیس کے ذریعہ کیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد فائربریگیڈ نے گاڑیوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کا کام شروع کردیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔