پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سے جمعرات کو مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور اطلاعات کے مطابق وہ آج شام کو ہی واپس امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد بل گیٹس نے انسدادِ پولیو پروگرام کے مرکز کا دورہ کیا جہاں انہیں پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔
بل گیٹس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس سال ملک میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
بل گیٹس نے پولیو کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس جمعرات کو پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ اس دورے میں انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان، صدر عارف علوی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ بل گیٹس کو ہلالِ پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ #BillGates #Pakistan pic.twitter.com/KtV4w32FWA
— VOA Urdu (@URDUVOA) February 17, 2022
عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا جس میں وفاقی وزرا شریک ہوئے۔
بل گیٹس نے کرونا وائرس کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا بھی دورہ کیا جہاں این سی او س کے سربراہ اسد عمر اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت داکٹر فیصل سلطان نے بل گیٹس کا استقبال کیا۔
این سی او سی حکام کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو سراہا۔
Microsoft co-founder, and co-chair of the Bill & Melinda Gates Foundation @BillGates called on Prime Minister @ImranKhanPTI pic.twitter.com/RKgqJtAVBE
— Prime Minister%27s Office, Pakistan (@PakPMO) February 17, 2022
بل گیٹس نے ایوانِ صدر میں صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی جہاں اُنہیں ایک تقریب میں ملک کے دوسرے بڑے سول اعزاز ہلالِ پاکستان سے نوازا گیا۔
President @ArifAlvi has conferred the Award of %27Hilal-e-Pakistan%27 on Co-Chair of the Bill and Melinda Gates Foundation @BillGates in recognition of his support for poverty alleviation and health care@PresOfPakistan https://t.co/4mIziVEUo4
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 17, 2022
اس سے قبل ستمبر 2019 میں مائیکروسافٹ کے بانی نے نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کو احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان گزشتہ تین برس کے دوران کئی بار ٹیلی فون پر بات چیت ہوتی رہی ہے جس میں انسداد پولیو، کرونا وائرس سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاتا تھا۔