بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو 'بگ باس 13' کے فاتح اور اداکار سدھارتھ شکلا جمعرات کو 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے 'اے این آئی' کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے کوپر اسپتال کی انتظامیہ نے اداکار سدھارتھ شکلا کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسپتال کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اداکار کو جمعرات کی صبح نو بج کر 25 منٹ کے قریب مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ تاہم سدھارتھ کی موت کی وجہ طبی یا خاندانی ذرائع سے تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔ البتہ بھارت کے ذرائع ابلاغ دعوی کر رہے ہیں کہ سدارتھ کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی۔
سدھارتھ شکلا نے بھارتی ڈرامہ سیریل 'بالیکا ودھو' سے شہرت حاصل کی تھی۔
بعد ازاں یہ 'خطروں کے کھلاڑی' اور 'انڈیا گوٹ ٹیلنٹ' میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔
اداکار نے مقبول ریئلٹی شو 'بگ باس 13' کی ٹرافی بھی اپنے نام کی تھی جب کہ انہوں نے 2014 میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کے ساتھ 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اداکار سدھارتھ شکلا کی انتقال کی خبریں سامنے آتے ہی بالی وڈ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی فضا سوگوار ہو گئی اور ان کے ساتھیوں اور چاہنے والوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Really sad to know about the passing away of #SiddharthShukla. I didn’t know him personally but it’s heartbreaking to know of such a talented life gone so soon. Om Shanti 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 2, 2021
اداکار اکشے کمار نے کہا کہ وہ سدھارتھ کے انتقال کی خبر سن کر بے حد غم زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سن کر بہت تکلیف ہوئی کہ ایک با صلاحیت انسان اتنی جلدی اس دنیا سے چلا گیا۔
Life & death are both baffling. But when someone as young as #SidharthShukla passes away with suddenness, one is very sad... Condolences to his family. RIP Sidharth 🙏🏼 pic.twitter.com/en1RJVuj8k
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) September 2, 2021
بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے سدھارتھ شکلا کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
Unable to process this. Rest in Peace #SidharthShukla. You were truly loved, by millions. 🙏 pic.twitter.com/Wj2E7OYF9f
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) September 2, 2021
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ شکلا کے لاکھوں چاہنے والے تھے۔
Shocked beyond belief at this news!! This was no age to go Sidharth! May God give strength to the family 🙏#SidharthShukla
— Suniel Shetty (@SunielVShetty) September 2, 2021
اداکار سنیل شیٹی نے کہا کہ وہ اس خبر پر یقین نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے سدھارتھ کے اہل خانہ کو دعا دی۔
Gosh this is Heartbreaking!! May your soul RIP #SidharthShukla My deepest condolences to his family and loved ones🙏🏼 pic.twitter.com/U8nV2bef8V
— Kiara Advani (@advani_kiara) September 2, 2021
اداکارہ کیارا اڈوانی نے سدھارتھ شکلا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔