بیجنگ میں شدید برفباری

اتوار کی صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اٹھاون ملی میٹر کی برفباری ریکارڈ کی گئی اور موسم سرما میں ملک دارالحکومت میں 1951 کے بعد یہ سب سے زیادہ برفباری تھی۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں غیر معمولی برفانی طوفان کے پیش نظر شہر میں تمام اداروں کو چوکنا رہنے کی وارننگ یا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

چین کے ’نیشنل میٹریولوجیکل سینٹر‘ نے اتوار کو انتباہ میں کہا کہ طوفان وسطی و مشرقی حصوں اور شمالی صوبوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے ژنہوا کے اہلکار کے مطابق اتوار کی صبح بیجنگ میں اٹھاون ملی میٹر کی برفباری ریکارڈ کی گئی اور موسم سرما میں ملک دارالحکومت میں 1951ء کے بعد یہ سب سے زیادہ برفباری تھی۔

ژنہوا کے مطابق 15 نومبر کے بعد بیجنگ کے شہریوں کے لیے گھروں کو گرم رکھنے کا نظام ’ہیٹنگ سسٹم‘ کھول دیا جائے گا تاکہ وہ سردی کا مقابلہ کر سکیں۔