بیجنگ میں سرمائی اولمپکس میں کرونا کے باعث تماشائیوں کا داخلہ ممنوع ہونے کا امکان

رواں برس ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس کے دوران زیادہ تر خالی اسٹیڈیم دیکھنے میں آئے تھے البتہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کے دوران چین سے تعلق رکھنے والے تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ آئندہ برس فروری میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کے دوران تماشائیوں کے لیے ویکسی نیشن لینا لازمی ہو گی اور اگر ملک میں کرونا وائرس کی صورتِ حال تشویشناک ہوئی تو ان کا اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

رواں برس ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس کے دوران زیادہ تر خالی اسٹیڈیم دیکھنے میں آئے تھے البتہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کے دوران چین سے تعلق رکھنے والے تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ کتنے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے ہونے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

SEE ALSO: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: کیا شکیب کی واپسی میزبان ٹیم کو وائٹ واش سے بچا سکے گی؟

چین کے ذرائع ابلاغ کے سرکاری ادارے ’گلوبل ٹائمز‘ کے مطابق تماشائیوں کا ویکسین کی خوراکیں لینے اور کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی دینے کا ثبوت دینا بھی لازمی ہوگا۔

اولمپکس ایرینا کے آپریشنز کے افسر لی منگ نے ’گلوبل ٹائمز‘ کو بتایا کہ چھ ہزار کے قریب کرسیاں تماشائیوں کے لیے مختص کر دی گئی ہیں البتہ اس کا انحصار اس وقت ملک اور بیجنگ میں وبا کی صورتِ حال پر ہے۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق چین جہاں 2019 کے آخر میں سب سے پہلے کرونا وائرس کے کیس دیکھے گئے تھے۔ ابھی تک وائرس سے متعلق سخت پالیسیاں اپنائی گئی ہیں۔

چین میں ابھی تک وائرس سے متعلق سخت پالیسیاں اپنائی گئی ہیں اور کھلاڑیوں کو الگ تھلک رہنے کے علاوہ روزانہ کرونا کے ٹیسٹ بھی کرانا ہوتے ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5

'بابا کو فخر ہے کہ میری وجہ سے اُن کو پہچانا جاتا ہے'

اس کے علاوہ معاون اہلکار بھی کھیلوں سے کئی دن پہلے محفوظ ببل میں شامل ہوں گے اور مارچ میں ختم ہونے والے پیرا اولمپکس کے اختتام کے بعد اس سے نکل سکیں گے۔

اس محفوظ ببل کے اندر شامل افراد کو بیرونی دنیا سے ملاقات پر پابندی ہو گی۔

سرمائی اولمپکس چین میں چار سے 20 فروری تک جب کہ پیرا اولمپکس چار سے 13 مارچ تک منعقد ہوں گے۔