چھ برس بعد ’باڑہ بازار‘ کی رونقیں پھر بحال

فائل

یہ مارکیٹ مقامی شدت پسندوں گروپوں کے خلاف پاکستانی فوج کے آپریشن کے آغاز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔ یہاں کی عمارتوں اور دوکانوں پر ابھی بھی جا بجا گولیوں کے نشان دکھائی دیتے ہیں

باڑہ بازار جو کسی زمانے میں پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے، خیبر ایجنسی کا مشہور اور مصروف ترین مقام تھا اور سمگل شدہ اشیا کے لیے جانا جاتا تھا، چھ برس کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

یہ مارکیٹ مقامی شدت پسندوں گروپوں کے خلاف پاکستانی فوج کے آپریشن کے آغاز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔

یہاں کی عمارتوں اور دوکانوں پر ابھی بھی جا بجا گولیوں کے نشان دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی تاجر اور کاروباری حضرات ایک با پھر اپنی دوکانیں کھول رہے ہیں جنہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

’وائس آف امریکہ‘ کے ’ڈیوا ریڈیو‘ کے نمائندے، ابراہیم شینواری نے اس علاقے کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے لیے منسلک وڈیو رپورٹ سنئیے:

Your browser doesn’t support HTML5

باڑہ بازار دوبارہ کھل گیا