بنگلہ دیش: حج کی درخواستیں دینے والوں کی چھان بین

حج

بنگلہ دیش کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ان افراد کا کھوج لگانے کے لیےحج کی درخواست دینے والوں کی چھان بین کررہے ہیں ، جو اس آڑ میں خلیجی ملکوں میں جانا چاہتے ہیں۔

عہدے داروں نے منگل کے روز بتایا کہ اس سال حج کے لیے بنگلہ دیش سے ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے درخواستیں دی ہیں ۔ یہ تعداد تقریباً 94 ہزار ہے جب کہ پچھلے سال درخواست دینے والو ں کی تعداد 58 ہزار تھی۔

بنگلہ دیشی پولیس حج درخواستیں دینے والوں کی چھان بین کررہی ہے تاکہ ایسے افراد کو ملک سے باہر جانے سے روکا جاسکے حج ویزے کے ذریعے باہر جاکر خلیجی علاقے میں روزگار تلاش کرسکیں۔