بنگلہ دیش: توہین اسلام قانون متعارف کرانے کے لیے مظاہرہ

ڈھاکا میں جمع ہونے والے حفاطت اسلام نامی گروپ کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ حکومت مبینہ طور پر توہین اسلام کے مرتکب بلاگرز کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
بنگلہ دیش میں ایک انتہا پسند مذہبی گروپ کے ہزاروں کارکنوں نے مظاہرہ کیا ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ توہین اسلام کا نیا قانون متعارف کرے۔

ہفتہ کو ڈھاکا میں جمع ہونے والے حفاطت اسلام نامی گروپ کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ حکومت مبینہ طور پر توہین اسلام کے مرتکب بلاگرز کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

یہ بلاگرز اسلام کے بارے میں تنقیدی تحریروں کی وجہ سے حالیہ ہفتوں کے دوران سخت دباؤ کا شکار ہیں۔ ان بلاگرز نے مطالبہ کیا تھا کہ 1971ء میں ملک جنگ آزادی میں جنگی جرائم کے مرتکب شدت پسندوں کو موت کی سزا دی جائے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں چار بلاگرز کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک اسلام مخالف بلاگر کو اطلاعات کے مطابق رواں سال فروری میں ڈھاکا میں قتل بھی کیا چکا ہے۔