کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسلح افراد نے سرکاری ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ہزارہ شعیہ برادری سے تھا۔
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعرات کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو سرکاری ملازمین کو ہلاک کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسلح افراد نے سرکاری ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ہزارہ شعیہ برادری سے تھا۔
فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ حکام کے مطابق ہزارہ برادری کے یہ تینوں افراد کوئٹہ سے پشین جا رہے تھے۔
قدرتی وسائل سےمالا مال صوبہ بلوچستان میں آباد ہزار شعیہ برادری کو حالیہ مہینوں میں متعدد مہلک حملے کیے گئے ہیں اور انسانی حقوق کی مقامی و بین الاقوامی تنظیمیں اس پر تشویش کا اظہار کرتی آئی ہیں۔