نگراں وزیراعلٰی نے کہا کہ وہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں نواب غوث بخش باروزئی نے بطور نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
بلوچستان کے گونر ذوالفقار مگسی نے ہفتہ کو نگراں وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا اور اس تقریب میں سابق وزیراعلٰی اسلم ریئسانی بھی موجود تھے۔
غوث بخش باروزئی کا تعلق ضلع سبی سے ہے اور وہ باروزئی قبیلے کے سردار ہیں۔
نگراں وزیراعلٰی نے کہا کہ وہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ غوث بخش باروزئی کا کہنا تھا کہ اُن کی صوبائی کابینہ میں 10 سے زائد وزیر نہیں ہوں گے۔
اس موقع پر اُنھوں نے صوبے میں قیام امن کے لیے بھی اقدامات کرنے کا اعلان کیا۔