بحرین: اصلاحات کے نقاذ کے لیے مظاہرہ

بحرین: اصلاحات کے نقاذ کے لیے مظاہرہ

بحرین میں ہزاروں افراد نے اصلاحات کے نفاذ کے لیے مظاہرے کیے جب کہ شیعوں کی جانب سے کیے جانے والے حکومت مخالف مظاہروں اور اس پر حکومتی ردعمل کے نتیجے میں 30 سے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے شاہ کا مقرر کردہ بین الاقوامی پینل اپنے کام کے آغاز کی تیاری کررہا ہے۔

پیر کو دیرگئے نکلنے والے جلوسوں میں مظاہرین نے ان ریاستی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے بقول ان کے پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لیے قوت کا استعمال کیا۔

پانچ رکنی پینل کے سربراہ محمود شریف باسیونی نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ان کی ٹیم تحقیقات کے سلسلے میں سرکاری عہدے داروں اور حزب اختلاف سے ملاقات کرے گی۔

ٹیم کے سربراہ کا کہناتھا کہ ان کا پینل طاقت کے استعمال اور گرفتاریوں کے ذریعے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے کردار کا بھی جائزہ لے گا۔

توقع ہے کہ پینل اپنی رپورٹ اکتوبر میں پیش کرے گا۔