اسرائیل میں شوٹنگ کا تیسرا واقعہ، پانچ افراد ہلاک

بنی براک میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کا پہرہ۔ 29 مارچ 2022ء

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے مضافاتی علاقے بنی براک میں منگل کو فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حالیہ دنوں میں اسرائیل میں شوٹنگ کا یہ تیسرا مہلک واقعہ ہے۔

دو روز قبل حدیدہ میں دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، جبکہ ایک ہفتہ پہلے چار افراد کو چاقو کے وار کرکےہلاک کردیا گیا تھا۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ یا داعش نے قبول کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ تازہ ترین حملہ دو مقامات پر ہوا جو موٹر سائیکل پر سوار ایک مسلح شٰخص نے کیا۔

اسرائیلی میڈیا کی اطلاع کے مطابق مسلح شخص نے ایک انتہائی قدامت پسند محلے میں اپارٹمنٹ کی بالکونیوں پر اور پھر پیدل چلنے والوں پر گولیاں چلائیں۔ اس کے بعد اس مسلح فرد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیل میں داعش کے حملے شاذو نادر ہی ہوتے ہیں۔

SEE ALSO: مشرق وسطیٰ میں امن، عوامی شخصیات کی جانب سے 'دو ریاستی کنفیڈریشن' کی تجویز

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے میں ایک حملے میں مبینہ طور پر ملوث پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جہاں ایک فلسطینی نے پانچ افراد کو ہلاک کرنے کے لیے اسالٹ رائفل کا استعمال کیا۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت 27 سالہ دیا حمرشہ کے نام سے کی ہے جس کا تعلق اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے گاؤں جباد سے بتایا جاتاہے۔ اسے منگل کی رات ہونے والے حملوں کے بعد پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ، جو کہ قیدیوں اور سابق قیدیوں کی نمائندگی کرنے والا ایک گروپ ہے، کہا کہ زیر حراست افراد حمرشہ کے رشتہ دار تھے۔

Your browser doesn’t support HTML5

اسرائیل: حضرت عیسٰی کے دور کی یہودی عبادت گاہ دریافت

منگل کو ان حملوں سے چند ہی گھنٹے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیل کے اندر حالیہ حملوں نے ایک نئی صورت حال پیدا کردی ہے، جس کے لیے حفاظتی اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ حملے ہفتے کو رمضان کے آغاز سے قبل ایسے وقت شروع ہوئے ہیں جب امریکہ ، اسرائیل اور چار عرب ریاستوں کے وزرائے خارجہ خطے کے مسائل پر بات چیت کے لیے ملاقات کر رہے تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق منگل کو اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے کم از کم 12 عرب شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور حالیہ مہلک حملوں کے بعد شروع ہونے والے کریک ڈاون میں دولت اسلامیہ گروپ سے تعلق کے شبہ میں دو افراد کو گرفتارکیاہے،جبکہ قانون نافذ کرنے والے حکام نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ شمالی اسرائیل میں حدیدہ پر حملہ کرنے والا مسلح شخصجس علاقے میں رہتا تھا ،وہاں رات بھر 31 گھروں اور مقامات کی تلاشی لی گئی۔