موغادیشو میں دھماکہ، 3 ہلاک

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق یہ بم دھماکہ موغادیشو کی ایک اہم شاہراہ پر ہوا۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں جمعے کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق یہ بم دھماکہ موغادیشو کی ایک اہم شاہراہ پر ہوا۔

اب تک کسی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

موغا دیشو کی پولیس آفیسر فرح نور نے رائیٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ، ’بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک تین ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ایک سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے خیال میں بم زمین میں دبایا گیا تھا‘۔