ایشیائی مارکیٹوں میں حصص کے کاروبار میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی

ایشیائی مارکیٹوں میں حصص کے کاروبار میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی

ایشیاء کی اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کوزیادہ تر حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ٹوکیو کی 'نکئی انڈیکس' نصف فی صد اضافے کے بعد 10098 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ ہانگ کانگ کے 'ہنگ سینگ انڈیکس' میں ایک فی صد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شنگھائی، سڈنی اور تائی پے کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ویلنگٹن اور منیلا کے بازارِ حصص میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

تاہم ایشیائی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں کم ہوکر 05ء78 ین پر فروخت ہورہا ہے۔