جنرل کیانی کی سربراہی میں فوجی کمانڈروں کا اجلاس

جنرل کیانی کی سربراہی میں فوجی کمانڈروں کا اجلاس

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت جمعہ کو فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کے ماہانا اجلاس میں ملک کو درپیش سلامتی سے متعلق اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ’آئی ایس پی آر‘ کی طرف سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کور کمانڈرزاجلاس‘ سے خطاب میں جنرل کیانی نے ملک کے قبائلی علاقوں میں استحکام کے لیے کی جانے والی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شانگلہ اور بونیر میں فوجی آپریشنزکے بعد انتظامی اُمور مقامی انتظامیہ کو سونپے کے عمل کو بھی سہرا۔