امریکیوں نے جمعرات کو ’تھینکس گونگ‘ کا سالانہ تہوار منایا، جس میں خاندانوں کی ملاقاتیں، طعام پکانے اور مل کر کھانے کی محفلیں منعقد ہوئیں، پیریڈ نکالے گئے، دوڑ کے مقابلے ہوئے اور کم قیمت پر شاپنگ کے مزے لوٹے گئے۔
اپنے ہفتہ وار خطاب میں، صدر براک اوباما نے سب کو ’یوم تشکر‘ کی مبارکباد پیش کی اور امریکی تاریخ کے اُس باب کا ذکر کیا جب محفوظ ٹھکانے اور بہتر مستقبل کی تلاش میں مرد و زن نے اِس ملک کا رُخ کیا اور اُن کا خیرمقدم کیا گیا۔
یہ منفرد امریکی تعطیل کہلاتی ہے۔ صدر نے امریکی سخاوت و عظمت کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جھلک کا ثبوت ملک بھر میں نظر آتا ہے، جب لوگ رضاکار بن کر دوسروں کی خدمت بجا لاتے ہیں۔
بدھ کے روز، صدر براک اوباما نے عہدہ صدارت سے متعلق عام اور عرق ریزی کی نوعیت کا خاص کاروبار نمٹایا۔
صدر نے’ٹرکی کو روایتی معافی دینے‘ کے احکامات بھی جاری کیے، جس دوران اُنھوں نے خصوصی طور پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی، جو دو عدد ٹرکیاں ٹھینکس گونگ ضیافت کا حصہ نہیں بنیں گی۔ اِن پرندوں کے نام ’اونیسٹ‘ اور ’آبے‘ تھا، جنھیں ٹرکی کی افزائش کے فارم لوٹا دیا گیا، جہاں لوگ اِن جان بخشی کیے گئے ٹرکیوں کا دیدار کریں گے۔
صدر نے عہدے کا سنجیدہ کاروبار بھی نمٹایا، قوم کو اس بات کا یقین دلاتے ہوئے کہ سخت سکیورٹی کے ماحول میں، اُنھیں کسی دہشت گرد حملے کی فکر نہیں ہونی چاہیئے، ایسے میں جب عام امریکی تعطیلات منانے کے لیے سفر پر ہیں اور اپنی روایتی خوشیاں منا رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں اپنے کلمات میں، مسٹر اوباما نے کہا کہ یہ بات قابل فہم ہے کہ امریکیوں کو حملوں کے امکان پر پریشانی لاحق ہے۔ لیکن، حکومت کے پاس ایسے کسی خطرے کی کوئی ’قابل بھروسہ یا خاص نوعیت کی اطلاع نہیں ہے‘۔
روایتی طور پر، تھینکس گونگ کی خوشیاں نومبر کی چوتھی جمعرات کو منائی جاتی ہیں، جو تعطیلات کے موسم کی شروعات سمجھی جاتی ہے، جو جنوری کے آغاز پر ’نیو ایئر‘ کی تقریبات کے موقعے پر ختم ہوتی ہیں۔
تھینکس گونگ ڈے کے دوسرے روز ملبوسات، کھلونوں اور گھر میں استعمال کی چیزوں کی ارزاں قیمتوں پر ’سیل‘ لگتی ہے، جب تعطیلات کی شاپنگ سیزن زور پکڑتا ہے۔
’بلیک فرائیڈے‘ کے نام سے سیل تھینکس گونگ ڈے کی جمعرات سے شروع ہوتی ہے، بلکہ اس سے ایک دو روز قبل ہی شروع ہوجاتی ہے۔ عام طور پر پیر کے روز سے، جسے ’سائبر منڈے‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ ’نیشنل رٹیل فیڈریشن‘ کے مطابق، توقع ہے کہ چھ کروڑ 80 لاکھ امریکی تھینکس گونگ کے اختتام ہفتہ تک شاپنگ کر چکے ہوں گے۔