دہشت گردوں کی جوہری مواد تک رسائی کا خطرہ رہے گا، مسعود خان

فائل

پاکستان میں جوہری تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو امریکہ اور عالمی اداروں نے سراہا ہے، انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل کی وائس آف امریکہ سے گفتگو

اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے سابق سفیر اور اسلام آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل مسعود خان نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور عالمی اداروں کو پاکستان کے جوہری پروگرام کی سکیورٹی پر کوئی شک نہیں ہے اور پاکستان نے نگرانی کا جو نظام وضع کر رکھا ہے وہ بے حد محفوظ اور مربوط ہے۔

مسعود خان صدر براک اوباما کی میزبانی میں ہونے والے جوہری تحفظ سے متعلق دو روزہ سربراہ اجلاس کے موضوع پر 'وائس آف امریکہ' سے گفتگو کر رہے تھے جو جمعرات کو واشنگٹن میں شروع ہوا ہے۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ جہاں تک دہشت گردوں کی نیوکلیئر مواد تک رسائی کا خطرہ ہے، وہ دنیا بھر میں ہمیشہ سے موجود تھا اور اس وقت تک موجود رہے گا جب تک نیوکلیئر ٹیکنالوجی موجود رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے اقوام عالم کی طرف سے اس سربراہ اجلاس کے بعد بھی پیہم کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ سابق سفیر کے بقول روس کی اس سربراہ اجلاس میں عدم شرکت سے اس کی افادیت کم ہوگئی ہے۔

مزید تفصیلات اس آڈیو میں۔

Your browser doesn’t support HTML5

جوہری سلامتی کانفرنس: مسعودخان سے بات چیت