پاکستان سے امریکی شہری کو القاعدہ نے اغوا کیا: الزواہری

پاکستان سے امریکی شہری کو القاعدہ نے اغوا کیا: الزواہری

القاعدہ نے کہا ہے کہ اگست میں پاکستان سے اغوا ہونے والے امریکی امدادی کارکن ان کے قبضے میں اور امریکہ کی طرف سے مسلم ممالک پر فضائی حملے روکے جانے تک اسے رہا نہیں کیا جائے گا۔

وارن وئنسٹائین

جہادیوں کی ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے امریکہ میں قائم ’سائٹ انٹیلی جنس گروپ‘ نے جمعرات کو بتایا کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری نے یہ دعویٰ اپنے ایک وڈیو پیغام میں کیا۔ گروپ کے مطابق الزواہری نے القاعدہ اور طالبان کے متعدد قیدیوں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

الزواہری نے کہا کہ جیسے امریکہ القاعدہ اور طالبان سے ’’معمولی‘‘ تعلق کے شبے میں کسی کو بھی تحویل میں لے لیتا ہے اسی طرح وارن وئنسٹائن کو القاعدہ نے اغوا کیا جو’’ پاکستان کے لیے امریکی امداد میں پوری طرح ‘‘ تھا۔

70 سالہ امریکی شہری وئنسٹائن کو 13 اگست کو آٹھ مسلح افراد نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا تھا۔

مغوی پاکستان میں ایک امریکی ترقیاتی کمپنی کے ڈائریکٹر تھے۔ کمپنی کے صدر نے ان کی رہائی کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وئنسٹائن کے دوست اور اہل خانہ ان کی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں۔