شادی کے40برس بعد امریکہ کےسابق نائب صدر ایل گور اور اُن کی زوجہ، ٹِپر نےعلاحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
گور فیملی نے یہ اعلان اپنےدوستوں اور خاندان کو بھیجی گئی ایک اِی میل کے ذریعے کیا۔ اپنے پیغام میں اُنھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے، احتیاط کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے طویل سوچ بچار کے بعد کیا گیا۔
ایل گور نے ماحول کی تبدیلی کے متعلق آگہی کو فروغ دینے کے کام پر 2007ء میں امن کا نوبیل انعام، اور اُسی سال ‘این اِنکنوی نیینٹ ٹُرتھ’ نامی اپنی دستاویزی فلم پر آسکر جیتا تھا۔
اُنھوں نے 1993ء سے 2001ء تک صدر بِل کلنٹن کی انتظامیہ میں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اُنھوں نے 2000ء میں جارج ڈبلیو بش کے خلاف صدارتی انتخاب میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد ہار تسلیم کی۔
ایل گور اور میری الیزبیتھ ‘ٹِپر’ گور کی ملاقات ہائی اسکول میں رقص کی محفل کے دوران ہوئی۔ اُن کی شادی 1970ء میں ہوئی اور اُن کے چار جوان بچے ہیں۔
ٹِپر گور ایک پیشہ ور فوٹوگرافر ہیں ۔
الگور اور میری الیزبیتھ ‘ٹِپر’ گور، کی ملاقات ہائی اسکول میں رقص کے دوران ہوئی۔ اُن کی شادی 1970ء میں ہوئی۔ اُن کے چار جوان بچے ہیں