امریکہ کی زیر قیادت افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج نے کہا کہ ہیلی کاپٹر صوبہ ننگرہار میں گر کر تباہ ہوا۔
افغانستان میں منگل کو نیٹو افواج کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
امریکہ کی زیر قیادت افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج نے کہا کہ ہیلی کاپٹر صوبہ ننگرہار میں گر کر تباہ ہوا۔
امریکی فوج کے ترجمان تھامس کولنز نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے ہلاک ہونے دونوں اہلکار امریکی تھے۔
نیٹو کے مطابق جس علاقے میں یہ ہیلی کاپٹر گرا وہاں دشمن کی کسی طرح کی سرگرمی کی اطلاع نہیں تھی۔
اس حادثے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج کے ہیلی کاپٹروں کو اس سے قبل بھی حادثات پیش آتے رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق رواں سال افغانستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 25 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔