افغانستان: بم دھماکے میں نیٹواہل کار ہلاک

افغانستان: بم دھماکے میں نیٹواہل کار ہلاک

نیٹو نے کہاہے کہ مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں اس کا ایک ملازم ہلاک ہوگیاہے۔

نیٹو کاکہناہے کہ یہ حملہ ہفتے کے روز ہوا، مگر ہلاک ہونے والے ملازم کی قومیت اور دھماکے کے مقام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔

ہفتے ہی کے روز ایک اور خبر کے مطابق نیٹو نے بتایا کہ بگرام ضلع میں تین افغان بچے شورش پسندوں کی جانب سے بچھائی جانے والی ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

بچوں کو مقامی اسپتال پہنچادیا گیا۔