نے اس واقعے میں امریکی فوجیوں، محکمہ دفاع کے اہلکار اور افغان شہریوں کی ہلاکت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی زندگیاں قوم کے لیے قربان کی ہیں۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ہفتہ کو افغانستان میں ایک بم حملے میں ہلاک ہونے والے امریکیوں اور افغان شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں جناب کیری نے کہا کہ صوبہ زابل میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں امریکی محکمہ خارجہ کی ایک خاتون افسر، امریکی فوجی اور محکمہ دفاع کے رکن کے علاوہ ایک افغان شہری ہلاک ہوئے۔ ان کے بقول یہ لوگ ایک اسکول کے بچوں میں کتابیں تقسیم کرنے جارہے تھے کہ اس ’’شرمناک حملے‘‘ کا نشانہ بنے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کابل میں ان کی ملاقات اس خاتون افسر سے ہوئی تھی جسے ان کے دورہ افغانستان میں معاونت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ’’ وہ ایک قابل، کام کی لگن رکھنے والی خاتون تھیں۔ انھوں نے افغان بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کے کام میں اپنی کم عمر زندگی گنوا دی۔‘‘
انھوں نے اس واقعے میں امریکی فوجیوں، محکمہ دفاع کے اہلکار اور افغان شہریوں کی ہلاکت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی زندگیاں قوم کے لیے قربان کی ہیں۔
افغانستان کے صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات میں ہفتہ کو گاڑیوں کے ایک قافلے پر بم حملے میں امریکیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔