جنوبی افغانستان میں بم دھماکے سے 2 نیٹو فوجی ہلاک

نیٹو کے فوجی

نیٹو نے کہا ہے کہ سڑک کنارے بم دھماکے سے منگل کے روز جنوبی افغانستان میں ان کے دو فوجی ہلاک ہو گیے ہیں۔ مگر اس کے علاوہ انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

مشرقی افغانستان میں، منگل کے روز خوست صوبے کے ایک سکول میں بم دھماکے سے دس طلبا زخمی ہوگئے۔

منگل ہی کے روز شمالی افغانستان میں، صحت سے متعلق حکام نے کہا ہے کہ، کندوز لڑکیوں کے ایک سکول پر زہریلی گیس کے مشتبہ حملے کے باعث کم سے کم 30 طالبات کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

کچھ لڑکیوں نے بتایا کہ انہوں نے سیاہ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص کو سکول میں داخل ہوتے دیکھا تھا اور اس کے بعد انہیں آگ اور دھوئیں کی بو محسوس ہونے لگی۔

بچیوں کے سکولوں پر اس طرح کے حملوں میں یہ تازہ ترین تھا۔

اس ماہ کے شروع میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا تھا کہ جو لوگ یہ حملے کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ افغانستان کے عوام تعلیم کے ذریعے ترقی نہ کریں ۔