افغانستان: طالبان کمانڈر کے گھر میں بم دھماکا، چھ ہلاک

صوبہ پکتیکا کے گورنر کے ترجمان کے مطابق متا خان ضلع میں یہ دھماکا عبداللہ نامی طالبان کمانڈر کے گھر میں ہوا جس سے پانچ بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔
افغانستان میں حکام نے بتایا کہ ایک طالبان کمانڈر کے گھر میں بم دھماکے سے پانچ بچے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہیں۔

صوبہ پکتیکا کے گورنر کے ترجمان کے مطابق متا خان ضلع میں یہ دھماکا عبداللہ نامی طالبان کمانڈر کے گھر میں ہوا۔


ترجمان نے بتایا کہ طالبان کمانڈر نے سڑک میں نصب کرنے کے لیے تیارہ کردہ دیسی ساختہ بم گھر میں ہی رکھا ہوا تھا۔ گھر میں موجود بچوں نے اس سے کھیلنا شروع کر دیا جس دوران یہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں تین سے سات سال کے درمیان بتائی گئی ہیں اور وہ شدت پسند کمانڈر عبداللہ کے بھائی بچے تھے۔ ہلاک ہونے والی خاتون اس کمانڈر کی بہن تھی۔