صوبہ ہلمند میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور تین شہری شامل ہیں۔
افغانستان میں حکام نے بتایا کہ ملک کے جنوب میں جمعرات کو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بم دھماکے صوبہ ہلمند میں سڑک میں نصب بارودی مواد میں ہوئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق افغان شہریوں کی ایک گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرائی جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے اور جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو اسی اثنا میں دوسرا دھماکا ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق ’افغان نیشنل سول آرڈر پولیس‘ فورس سے تھا، اس فورس کو نیٹو نے تربیت فراہم کی تھی۔
بم دھماکے میں ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوا۔