نیٹو سے افغانوں کو سلامتی کی ذمہ داریوں کی منتقلی کا دوسرا مرحلہ

نیٹو سے افغانوں کو سلامتی کی ذمہ داریوں کی منتقلی کا دوسرا مرحلہ

افغانستان کے صدر حامد کرزئی ملک کے مزید حصوں میں سلامتی کی ذمہ داریوں کی قیادت بین الاقوامی افواج سے افغانوں کو منتقلی کے دوسرے مرحلے کے لیے تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔

افغان عہدے داروں نے بدھ کو کابل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ صدر کرزئی ترکی کے شہر استنبول میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں دو نومبر کو ہونے والے اجلاس کے موقع پر اُن 17 صوبوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جہاں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں امریکہ کی زیر قیادت نیٹو افواج سے مقامی فورسز کو منتقل کی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت نیٹو نے سلامتی کی تمام تر ذمہ داریاں 2014ء کے آخر تک افغانوں کو منتقل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس عمل کا آغاز جولائی میں ہوا تھا اور افغان افواج پہلے ہی سات شہروں اورصوبوں میں یہ ذمہ داریاں اپنے ہاتھوں میں لے چکی ہیں۔