پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد جمعرات کو کوئینز پارک میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھلے جا رہے دوسرے T20 میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے والٹن کو رن آوٹ کرنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گئے۔
پاکستانی ٹیم کے فیزیو تھیراپسٹ شین ہیز نے ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ شہزاد کو سر اور گردن میں تکلیف دہ چوٹ آئی ہے۔
احمد شہزاد کو ایمبولنس میں ڈال کر گراونڈ سے سیدھا اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا مزید معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ہیز نے کہا کہ "ہمیں چوٹ کی شدت کے بارے میں بعد میں مزید پتا چلے گا۔"
دوسرے T20 میں ویسٹ اینڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان کی اننگز کو 20 اور میں 132 تک محدود رکھا۔