طاقتور بگولوں نے نا صرف درختوں کو جڑوں سے اُکھاڑ پھینکا بلکہ گاڑیاں بھی اُڑ کر دور جا گریں اور کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
وسطی اور جنوبی امریکہ میں طوفانی بگولوں کے باعث کم ازکم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست آرکنساس کے دارالحکومت کے مصافات میں اتوار کو آنے والے اس شدید طوفان نے علاقے میں بڑی تباہی مچائی اور اس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ اوکلوہاما کے جنوب وسطی علاقے میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔
طاقتور بگولوں نے نا صرف درختوں کو جڑوں سے اُکھاڑ پھینکا بلکہ گاڑیاں بھی اُڑ کر دور جا گریں اور کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
صدر براک اوباما جو کہ فلپائن کے دورے پر ہیں، اُنھوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی میں مدد کرے گی۔
قومی موسمیاتی سروس نے متنبہ کیا ہے کہ پیر کو امریکی ریاستوں لوئیزیانہ، الباما، مسسیسیپی اور تنیسی میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بگولوں کے آنے کا امکان ہے۔