سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ رقم کی فراہمی اُن متعدد مخلصانہ اقدامات میں شامل ہے جو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومتِ پاکستان کرتی آئی ہے۔
حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفارت خانے کی عمارت کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔
وزارتِ خارجہ سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس رقم کی فراہمی کا اعلان رواں برس فروری میں صدر محمود عباس کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیا گیا تھا۔
سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے 10 لاکھ ڈالر مالیت کا بینک چیک فلسطینی سفیر ولید ابو علی کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کی جد و جہد کی ہمیشہ ’’اخلاقی و سفارتی حمایت‘‘ کی ہے۔
’’دس لاکھ ڈالر کی فراہمی اُن متعدد مخلصانہ اقدامات میں شامل ہے جو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومتِ پاکستان کرتی آئی ہے۔‘‘
اس موقع پر فلسطینی سفیر نے اپنے ملک کے عوام کے حقوق سے متعلق پاکستان کے اُصولی موقف پر اظہار تشکر کیا۔