ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حملہ آور پولیس کی گولی سے ہلاک ہوا یا اس نے خودکشی کی۔
امریکی ریاست کنیٹی کٹ کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سینڈی ہک ایلمنٹری اسکول میں جمعے کی صبح پیش آیا۔
اس سے قبل ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی گئی تھی۔
مختلف میڈیا ذرائع نے ہلاکتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات دی ہیں۔ لیکن ان سب کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو درجن کے لگ بھگ ہے۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے ۔
رپورٹ کے مطابق نیوٹاؤن میں واقع سینڈی ہک ایلیمنٹری اسکول میں پولیس اور ایمرجنسی میں مدد فراہم کرنے والے اداروں کی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی گئی۔
27 ہزار آبادی پر مشتمل یہ قصبہ نیویارک سے تقریباً 60 میل کے فاصلے پر ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حملہ آور پولیس کی گولی سے ہلاک ہوا یا اس نے خودکشی کی۔
اس واقعہ کے بعد جمعے کے روز شہر کے تمام اسکول بند کردیے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کو اس واقعہ کی پہلی اطلاع صبح تقریباً نو بجکر 40 منٹ پر ملی۔