پاکستان میں موبائل فون صارفین 12 کروڑ سے بڑھ گئے

جون سے اگست تک کے عرصے میں ، یعنی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3لاکھ 62ہزار نئے کنکشنز کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد12 کروڑ 5لاکھ 13ہزار 430ہو گئی ہے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون سے اگست تک کے عرصے میں ، یعنی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3لاکھ 62ہزار نئے کنکشنز کا اضافہ ہوا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق جون 2012ء میں صارفین کی تعداد 12کروڑ ایک لاکھ 51ہزار 235 تھی جس میں جولائی اور اگست کے دوران کمی ہوئی۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ جولائی اور اگست کے دوران لوگوں کی اکثریت رمضان المبارک کے روزوں اور عید کی تیاریوں میں مصروف رہی۔

جولائی میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد کم ہو کر 11 کروڑ 89 لاکھ 76ہزارہو گئی تھی ، لیکن اگست کے مہینے میں نئے کنکشنز میں اضافہ ہوا جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 11 کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی۔

ستمبر کے مہینے میں یہ تعداد 12کروڑ 5 لاکھ 13 ہزار 430تک پہنچ گئی ۔