کراچی شہر اور ملک بھر میں مجالس اور عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی —
محرم الحرام کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی شہر بھر میں مجالس عزا شروع ہوگئیں ہیں۔
کراچی کی مختلف امام بارگاہوں اورمساجد میں مجالس منعقد کی جاتی ہیں۔ کراچی کی مرکزی مجلس عزا نشترپارک میں منعقد ہوئی جہاں شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔
ہر سال محرم کے مہینے میں مجالس منعقد کی جاتی ہیں ، جس میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ان مجالس میں علما اور ذاکرین حضرت علی اور نواسہ رسول حضرت امام حسین کی سیرت اور کفار کے ساتھ لڑائیوں سے متعلق واقعات کا تذکرہ کرتے ہیں، جسے سننے کیلئے بڑی تعداد میں عزادار شریک ہوتے ہیں۔

وزیرداخلہ سندھ نے مجالس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور عبادت گاہوں کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے امام بارگاہوں اور مساجد میں داخلے کے راستوں اور چھتوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے ہیں۔