ایئرپورٹ سے تقریباً 19 کلومیٹر فاصلے پر واقع عجائب گھر تک اسے پہنچانے کے لیے سڑک کے اطراف میں رکاوٹ بننے والے چار سے زیادہ درختوں کو کاٹا گیا، اور بجلی کی فراہمی معطل کی گئی۔
خلا میں لاکھوں کلومیٹر سفر کرنے والی شٹل اینڈیور آہستہ آہستہ اپنی آخری آرام گاہ کیلی فورنیا میوزیم کی جانب بڑھ رہی ہے۔
قوی الجثہ خلائی جہاز کو عجائب گھر تک پہنچانے کے لیے لاس اینجلس کی سڑکوں پر سے آہستہ آہستہ گذارا جارہاہے اور توقع ہے کہ ہفتے کی رات وہ اپنی منزل مقصود پہنچ جائے گی۔
خلائی شٹل کو ایک طیارے کی پشت پر سوارکرکے لاس اینجلس پہنچایا گیاتھا۔ اور ایئرپورٹ سے تقریباً 19 کلومیٹر فاصلے پر واقع عجائب گھر تک اسے پہنچانے کے لیے سڑک کے اطراف میں رکاوٹ بننے والے چار سے زیادہ درختوں کو کاٹا گیا، اور بجلی کی فراہمی معطل کی گئی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے پچھلے سال خلائی شٹل کا اپنا پروگرام ختم کردیاتھا۔
ایک اور خلائی شٹل ڈسکوری کو پہلے ہی واشنگٹن کے نزدیک عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا جاچکاہے جب کہ تیسری خلائی شٹل کے ایک ماڈل کی نیویارک میں نمائش جاری ہے۔
دو خلائی جہاز، چیلنجر اور کولمبیا پرواز کے دوران تباہ ہوگئی تھیں اور ان کے عملے کے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔