مصر کی نوجوان موسیقار، یسریٰ الھواری

یہ ایوارڈ اُن نوجوان موسیقاروں کو دیا جاتا ہے جو دنیا بھرمیں ہونے والے جبروتشدد اوربدعنوانیوں سے پردہ اٹھاتے ہیں اوراُنھیں یہ ایوارڈ اُن کی پہلی وڈیو ’السور‘ پر دیا گیا ہے
اس سال جِن موسیقاروں کو ’فیئرپلے انٹرنیشنل میوزک ایوارڈ‘سے نوازا جائے گا اُن میں سے ایک کا تعلق مصر سے ہے، اور وہ ہیں نغمہ نگار یسریٰ الھواری۔

یہ ایوارڈ اُن نوجوان موسیقاروں کو دیا جاتا ہے جو دنیا بھرمیں ہونے والے جبروتشدد اوربدعنوانیوں سے پردہ اٹھاتے ہیں۔

الھواری کو یہ ایوارڈ اُن کی پہلی وڈیو ’السور‘ پر دیا گیا ہے۔

یسریٰ الھواری مشرق وسطیٰ کی دھنوں کو فرانسیسی اسٹائل سے گاتی ہیں۔

’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا ہے کہ اِس انوکھے انداز کو کہ ایک لڑکی ساز بجا رہی ہےقاہرہ میں بہت کیا گیا۔ موسیقار یسریٰ الھواری کا نام دنیائےموسیقی میں بہت ہی نیا ہے۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

Your browser doesn’t support HTML5

یسریٰ الھواری



الھواری نے یہ وڈیو اُن دیواروں کے خلاف تیار کیا ہے جو اس سال کے شروع میں مصر کے فوجی حکمرا نوں نے قاہرہ میں سرکاری وزارتوں کے ارد گر کھڑی کی ہیں۔ الھواری نے اِس نغمے کو ہلکے پھلکے انداز میں گاتے ہوئے ایک غریب آدمی کی کہانی سنائی ہے۔

وہ نومبر میں برازیل میں بدعنوانی کے خلاف آواز کے عنوان سےمنعقدہ جشن میں حصہ لیں گی، جہاں اُنھیں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔