ناز جو کہ پہلی بار برطانیہ کا دورہ کر رہی ہیں، بولی وڈ اندازمیں کئی آئٹم سونگز پر رقص کیا
پاکستانی فلمی صنعت اور اسٹیج کی خوبصورت اداکارہ اور رقاصہ نرگس ان دنوں برطانیہ کے مختلف شہروں میں اپنا مزاحیہ میوزیکل ڈرامہ 'موج مستی میلہ' کے نام سے کر رہی ہیں۔
اس شو میں ان کا ساتھ لاہوراسٹیج کے مشہورمزاحیہ فنکار' امانت چن' دے رہے ہیں،جبکہ دیگر فنکاروں میں ناز،ماہی شامل ہیں۔برطانیہ شیفیلڈ سٹی میں موج مستی میلہ شو چارستمبر کی رات لائبریری ہال میں منعقد ہوا،اس شو کے مقامی آرگنائزر کرامت چوہدری ہیں جو کئی سالوں سے شیفیلڈ میں پاکستانی شو پیش کرتےآ رہےہیں۔
ادکارہ نرگس جن کی وجہ شہرت ان کے اسٹیج ڈراموں میں کئے جانے والے رقص ہیں، اس شو میں حاضرین کی فرمائش پر مشہور گلوکارہ نصیبو لال کی نقل کی۔
'موج میلہ مستی 'میں ان کے مزاح کا ہنر کھل کر سامنے آیا، جسے حاضرین نے بےحدپسند کیا ،خاص طور پر امانت چن کے ساتھ مزاحیہ مکالموں اور لطیفوں پر لوگوں نے خوب قہقہے لگائے۔جب اداکارہ نرگس نے امانت چن سے' گوبھی' کا انگریزی میں نام پوچھا توان کا بے ساختہ' گوبھیز'کہنا اور اس کے ساتھ ہی پنجابی کا انگریزی ترجمہ ہونا شروع ہو گیا جس پر لوگ دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔
ناز جو کہ پہلی بار برطانیہ کا دورہ کر رہی ہیں، بولی وڈ اندازمیں کئی آئٹم سونگز پر رقص کیا ۔نرگس نے بھی متعدد انڈین گانوں پر رقص کیا جن میں جب سے 'چھنو ہے کھڑکی پہ آئی' سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔اس کے علاوہ انھوں نے پاکستانی مشہور گلوکارہ مرحوم میڈم نورجہاں کے مشہور گانوں 'تو میرے کول روے'، 'گھڑی گھڑی اکھیاں مارے منڈا پٹواری دا' جیسے سپرہٹ گانوں پر رقص کر کے بے تحاشا داد وصول کی۔
آخر میں اداکارہ نرگس نے بتایا کہ اس سال وہ اپنا شو تین سال کے بعد برطانیہ لے کر آئی ہیں،برطانیہ میں ویزا قوانین بدلنے کی وجہ سےاس سال بھی ان کے پروموٹر نے کافی پریشانیاں اٹھائی ہیں۔ تاہم، وہ یہاں آ کر خوشی محسوس کرتی ہیں۔ اُن کے بقول، وطن سے دور آپ لوگوں کی محبت ہی ہمیں آپ کےپاس لے کر آتی ہے ورنہ اتنے پیسے تو ہم لاہور میں بھی کما لیتے ہیں۔
چھٹی کا دن نا ہونے کے باوجود ہاؤس فل تھا، مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد کم تھی۔